Question was

(۱) کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مزار میں زندہ ہیں یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم عام لوگوں کی طرح ہیں؟ (۲) کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اب سنتے، دیکھتے ہیں جس طرح بریلوی کہتے ہیں؟

[1] Is Holy Prophet (asws) alive in his Grave or He is like other people? [2] Does He hear, See like Barelvis say?

Answer

(۱) عام لوگوں کی طرح نہیں بلکہ حضرت سید الاولی والآخرین احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو قبر شریف میں ایک اعلی درجہ کی حیاتِ طیبہ حاصل ہے جس کی کیفیات کے ادراک کی جستجو نہ کرنے کا ہم کو حق ہے نہ اس کے مکلف ہیں البتہ نصوصِ کثیرہ سے مخصوص حیاتِ برزخی کا ثبوت ہے، علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ تعالیٰ نے أنباء الأذکیاء بحیاة الأنبیاء میں اس موضوع پر مدلل اور مفصل بحث کی ہے اردو میں حضرت اقدس الحاج مولانا مفتی محمد یوسف صاحب شہید لدھیانوی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی کتاب ”آپ کے مسائل اور ان کا حل“ میں عام فہم انداز میں اس سلسلہ میں کلام فرمایا ہے، حضرت اقدس الحاج مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی نور اللہ مرقدہ نے اپنی کتاب ”آبِ حیات“ میں علمی انداز پر شرح وبسط سے حیات مقدسہ کو ثابت فرمایا ہے۔
(۲) جو شخص قبر مطہر کے قریب کھڑا ہوکر صلوة وسلام پڑھتا ہے اس کو آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سنتے ہیں اور جواب بھر مرحمت فرماتے ہیں، اس کا ثبوت حدیث شریف سے ہے اور اللہ پاک چاہے اور دیکھ بھی لیں تو اس میں مانع کچھ بھی نہیں، البتہ دواماً ایسا ہو یہ ثابت نہیں، بریلوی کیا کہتے ہیں؟ ان کی کوئی تحریر آپ بھیجتے تو اس پر مفصل لکھا جاتا۔

[1] Not like other people, rather He has a higher status of Life in His Grave. We are not required to find that out, though there are many Proofs regarding life in Barzakh. Jalal ud Deen Sayooti has discussed that in detail in his book, Anba al Adhkia be Hayat ul Anbia. Mufti Yousaf Ludhianvi has talked of it in detail in his book : Ap ke Masail aur Unka Hal; in Urdu. Qasim Natotvi has discussed in scholarly manner in his book, Aab-e-Hayat. 

[2] Whosoever greets him while standing at His grave, He hears that, and replies. It is proven from Narrations, and If Allah desires, and He sees, there is no prohibition on that, But it is always there, it is not proven. What do Barelvis say? Had You sent that, we could have answered.

 

see

 

 

 

 

 

 

Advertisements